پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔
ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔
ان گائیڈ لائنز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کار اور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔
مزید یہ کہ ان گائیڈ لائنز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے، جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔
یہ گائیڈ لائنز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہیں۔ تفصیلی ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔