Jasarat News:
2026-07-24@04:20:39 GMT

کے ایس ای 100انڈیکس نے 1700سے زاید پوائنٹس کھودیے

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

کے ایس ای 100انڈیکس نے 1700سے زاید پوائنٹس کھودیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1700 سے زائد پوائنٹس کھودیئے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 162,052 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 159,216 پوائنٹس پر آگیا۔بدھ کو مارکیٹ میں پاور،پیٹرولیم،ٹیلی کام،فوڈ،بینکنگ اوردیگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 4.

35 فیصد کم رہا۔جبکہ مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 200ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,703.57 پوائنٹس یا 1.06 فیصد کی کمی سے 159,578.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 626.04 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس48368.92پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1038.66 پوائنٹس کم ہو کر 96931.71 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس2892.46 پوائنٹس کے خسارے سے 228555.67 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 200 ارب 80 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار889روپے کمی سے 18271 ارب 36کروڑ39لاکھ99ہزار998روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میںبدھ کو34ارب روپے مالیت کے86کروڑ2لاکھ62ہزار958سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز منگل کو37ارب روپے مالیت کے89 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار530 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طورپر481کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،278میں کمی اور45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 10 کروڑ، حیسکول پیٹرولی 6کروڑ64لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ55لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ 3 کروڑ 94 لاکھ،کوئس فوڈ3کروڑ91 لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے ا عتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمٹیڈ اور خیبر ٹیکسٹائل کمپنی کے شیئرز کے بھائو میں رہا جنکی قیمتیں 446.71روپے اور102.57روپے بڑھ کر بالترتیب29200.00روپے اور 1833.43 روپے ہو گئیں جبکہ نمایاں کمی رفحان مائز کمپنی لمٹیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کے داموں میں رہی جن کے بھائو80.96روپے اور 50.33 روپے کی کمی سے بالترتیب 9608.95 روپے اور 1540.01روپے پر آگئے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ایس ای روپے اور

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف