کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے ظہران ممدانی کو ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔
نیویارک کے نومنتخب ایشیائی نژاد پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی بھارت و پاکستان میں خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین نیویارک کے نومنتخب میئر کا موازنہ یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر سے کر رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق ظہران ممدانی اور ارسلان ناصر کی شکلیں آپس میں ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔
صارفین کے دلچسپ تبصروں نے یوٹیوبر اور اداکار کی توجہ حاصل کی تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارسلان ناصر نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے مزاحیہ انداز میں خود کو ظہران ممدانی کا ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔
انہوں نے ایک صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں گائیز، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے۔ مبارک ہو پاکستان اب ہمارا دور کا کزن نیویارک کا میئر ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارسلان ناصر
پڑھیں:
نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟
امریکا میں گزشتہ روز تاریخ رقم ہوگئی جب ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہوئے، ان کی اہلیہ اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت واضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔
نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کا نام راما دواجی ہے جن کی عمر 28 سال ہے۔
راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں، انہوں نے دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں اور اب وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔
ظہران ممدانی کی اہلیہ انتخابی مہم کے دوران عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے دور رہی تھیں۔ وہ انٹرویوز سے بھی گریز کرتی رہیں۔
ممدانی کے دوستوں اور حلقوں میں راما دواجی کو غیر معمولی اور متاثر کن شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔