اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : حکومت نے عوام کیلئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی رجسٹریشن مزید آسان بنا دیا، پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے خواہشمند شہری اب گھر بیٹھے آرام سے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پہلے ہی قابل ذکر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ قلیل مدت میں مجموعی طور پر 30,600 مکانات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ 1,05,700 خاندانوں نے اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے حاصل کیے ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
تعمیراتی منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے 69,200 خاندانوں نے اپنے قرضوں کی دوسری قسط بھی حاصل کرلی ہے، یہ پروگرام متوسط افراد کےلیے گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنارہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے تحت جو خاندان 1 سے 3 سال کے اندر اپنے قرضوں کی ادائیگی کرتے ہیں انھیں 20 فیصد رعایت ملے گی۔ چار سے چھ سال میں ادائیگی کرنے والوں کو 10 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، یہ مراعات جلد ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تیزی سے اپنے گھروں کی تعمیر میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
اب آن لائن رجسٹریشن کو فعال کر کے حکومت نے اس عمل کو مزد تیز، شفاف اور آسان بنا دیا ہے، درخواست دہندگان اب دفاتر آئے بغیر اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پروگرام کے
پڑھیں:
سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پانچ سال پورا کرینگے، علی مدد جتک
اپنے بیان میں علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے۔ خصوصاً صوبے کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انہیں بیرون ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی تعلیم دوستی اور وژن کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی عملی کارکردگی، عوام دوستی اور انتھک محنت کی بنیاد پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے کے حقیقی خادم ہیں۔ ان کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوئی ہے اور گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار نظر آ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کریں گے۔ پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوامی رابطوں کو مستحکم بنانے میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعلیٰ نے اتنا وقت، توجہ اور محنت صوبے کے عوام کے لیے نہیں دی جتنی موجودہ وزیراعلیٰ نے دی ہے۔ انہی کی قیادت میں بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔