مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی کا بیان قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
مولانا طاہر اشرفی(فائل فوٹو)۔
چئیرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہے، سہیل آفریدی کا بیان نہ صرف قابل مذمت بلکہ پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے جو کہ کبھی بھی غیر محفوظ نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اس طرح کی بات پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عقل و شعور دینا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت میں اِس انتہا تک نہ جائیں جس سے ملک، قوم اور پاک فوج کا وقار مجروح ہو، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نفرت میں جو بات کی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا سکیورٹی فورسز کیخلاف بیان غیر ذمہ درانہ ہے، سرفراز بگٹی
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر قوم اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کو غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سہیل آفریدی قوم سے معافی مانگیں۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف بیان قومی یکجہتی کے منافی اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش ہے۔ وطن کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے بہادر افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ ایسے محب وطن سپوتوں کے بارے منفی گفتگو کسی ذی شعور پاکستانی کے لیے ناقابل قبول ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا بیان سکیورٹی اداروں کی توہین اور شہداء کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اس نوعیت کے بیانات دشمن قوتوں کو خوش کرنے اور عوامی اعتماد کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ پوری قوم اور دنیا ان کی معترف ہے۔ یہ وہی فورسز ہیں جنہوں نے بلوچستان سے خیبر تک اپنی جانیں نچھاور کرکے امن بحال کیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر قوم اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہئے۔ سکیورٹی اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کی جا سکتی۔ بلوچستان حکومت ہر سطح پر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔