بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا پارلیمانی وفد بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گیا۔
وفد کا پُرتپاک استقبال سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کیا، جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے نائب چیئرمین عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
سعودی وفد میں شوریٰ کونسل کے رکن ڈاکٹر عثمان ہاکامانی، رکن عبداللہ اطلاس اور ڈاکٹر معین المدنی بھی شامل ہیں۔
کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی اور توقع ہے کہ یہ عالمی امن اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس کے علاوہ مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکرز کانفرنس پارلیمنٹ سعودی وفد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکرز کانفرنس پارلیمنٹ سعودی وفد اسپیکرز کانفرنس
پڑھیں:
آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی بین الاقوامی صدیقہ شہیدہ کانفرنس میں خطاب کرینگے، بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ
مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 2025 کے منتظمین اور بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے اراکین نے قم المقدس میں آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں خطاب کی دعوت دی۔ مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ دورانِ ملاقات اراکین نے آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی کو الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کے اہداف و مقاصد بیان کئے اور انہیں کانفرنس میں شرکت نیز خطابت کے خطیر فریضے کی انجام دہی کے لئے رسمی طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے کانفرنس کے اراکین کی کاوش کو سراہتے ہوئے پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کے انعقاد پر اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اسے نہایت اہم اقدام جانتے ہوئے کانفرنس کی کامیابی اور اہداف کے حصول کے لئے دعا اور امید کا اظہار کیا۔ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے کانفرنس میں شرکت اور خطابت کی انجام دہی کے لئے اپنی شرکت کی یقین دہی فرمائی۔