ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارتایس سی او سمٹ کی تیاری کے حوالے سے مختلف میگا پروجیکٹس پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس سی او سمٹ اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے بہتر انعقاد کے حوالے سے مستقبل میں شروع کئے جانے والے میگا ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مختلف میگا پراجیکٹس کیلئے ریکویسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی) کی تیاری اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے پہلے مرحلے کیلئے بین الاقوامی و قومی اعلی شہرت کے حامل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ ان منصوبوں کیلئے PC-1 اور PC-2 کی تیاری سمیت ماحولیاتی اثرات کے جائزے (ای آئی اے) پر ورکنگ جاری ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو عالمی سطح کا جدید ترین شہر بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے ویژن کے عین مطابق میگا پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت اگلے ایس سی او سمٹ کے انعقاد سے قبل دارلخلافہ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبوں کے تمام عمل میں اوپن اور شفاف مقابلہ جاتی طریقہ کار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی کے اعلی معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ تمام منصوبے آنے والے بین الاقوامی اجلاسوں اور ایس سی او سمٹ کے انعقاد کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کی صلاحیت بھی بڑھائی جارہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھا جائے اور ہدایت کی کہ تمام میگا پراجیکٹس کے PC-1 اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انکا باقاعدہ آغاز اگلے سال ممکن ہوسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان میگا منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد بین الاقوامی اور قومی تقریبات، سیاحت اور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز،آئینی ترمیم کی تفصیلات صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز،آئینی ترمیم کی تفصیلات اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آ ئوٹ پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ایس سی او سمٹ کی تیاری

پڑھیں:

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، بھائی کا دعویٰ

قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ میرے بھائی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے تاکہ خود گرفتاری پیش کریں۔ راستے میں اسلام آباد کے علاقے ڈی-12 کے قریب پولیس نے ان کی گاڑیاں روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا

ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے، اور گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ میری صاحبزادہ حسن رضا سے بات ہوئی، ان کے مطابق حامد رضا صاحب کو ڈی-12 کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ آس پاس کے تھانوں سے معلوم کیا گیا مگر وہ وہاں موجود نہیں ہیں۔

میری ابھی صاحبزادہ حسن رضا صاحب سے جو بھائی ہیں حامد رضا صاحب کے اور اس وقت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ہیں ان سے بات ہوئی, جس میں انہوں نے مجھے یہ بتایا کہ حامد رضا صاحب جو کے پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے گرفتاری دینے کے لیے جس کا اعلان وہ دو دن پہلے کر چکے تھے- راستے میں ڈی… pic.twitter.com/r1QotiOOkA

— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) November 7, 2025

صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی مقدمہ میں 10 برس کی سزا

رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ فیصلہ 31 جولائی 2025 کو سنایا گیا، جس میں عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد 108 افراد کو مختلف سزائیں سنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر رہنما بھی شامل تھے، جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی اور چند دیگر شخصیات کو بری کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 برس کی سزا 9 مئی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم چیئرمین سنی اتحاد کونسل، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا صاحبزادہ حسن رضا

متعلقہ مضامین

  • کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج پھر طلب، وزیراعظم ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، بھائی کا دعویٰ
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں