کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-34
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
فائل فوٹوصدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے حصے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں، اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام میں بہتری آسکتی ہے تو حمایت کریں گے۔
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشارت کی۔