اسلام آباد، بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، 40 ممالک کے رہنما شریک ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اسلام آباد(اصغر چوہدری)مشیر چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول نے کہا ہے کہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل، دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ اور بانی چیئرمین انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) سید یوسف رضا گیلانی کے وڑن اور رہنمائی کے مطابق کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین سینیٹ خود روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس سے متعلق تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں،انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کرینگے، کانفرنس امن، ترقی اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر اسلام آباد میں 11 تا 12 نومبر 2025 کو منعقد ہو رہی ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو اپریل 2025 میں سیول، جنوبی کوریا میں ہونے والے اجلاس کے دوران انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا بانی چیئرمین متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا، دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماو¿ں نے متفقہ طور پر گیلانی کو اس منصب کے لیے منتخب کیا،یہ انتخاب عالمی پارلیمانی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور احترام کا مظہر ہے،مشیر چیئرمین سینیٹ برائے میڈیا نے کہا کہ کانفرنس کے دوران مختلف سیشنز میں پارلیمانی سفارت کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،مزید برآں، اجلاس میں ماحولیاتی اقدامات، پائیدار ترقی اور وسائل کی مساوی تقسیم سے متعلق عملی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی، باہمی تعاون کے نئے فریم ورکز پر بھی مشاورت کی جائے گی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ویڑن ایک پرامن، باہمی جڑے ہوئے اور ترقی یافتہ عالمی معاشرے کی تشکیل پر مبنی ہے، پارلیمانوں کا کردار محض قانون سازی تک محدود نہیں بلکہ امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ میں فعال شراکت داری پر مشتمل ہے، اسلام آباد میں ہونے والی یہ عالمی کانفرنس پاکستان کے پارلیمانی تشخص، بین الاقوامی وقار، اور سفارتی کردار کو مزید اجاگر کرے گی۔۔۔۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ اسلام ا باد
پڑھیں:
آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی
حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا،ذرائع
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اراکین شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔