شمالی دارفور: آر ایس ایف کے حملوں کے بعد 16 ہزار افراد تاویلہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوڈان کے شمالی دارفور میں بڑھتی ہوئی ہنگامی صورتحال کے درمیان، 3,240 خاندان الفاشر سے فرار ہو کر مغربی سوڈان کے شہر تاویلہ پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث تقریباً 16,200 افراد شدید انسانی ضروریات کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔
مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز نے کہا کہ فرار ہونے والے شہری خوراک، ادویات، صاف پانی، حفظانِ صحت، عارضی پناہ گاہ اور نفسیاتی معاونت کے شدید محتاج ہیں، بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ اور حالات خراب ہونے کے باعث ان شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
یہ نقل مکانی 26 اکتوبر کو RSF کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور شہریوں کے خلاف مظالم کے بعد شروع ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق شہری قتل عام بھی شامل تھا۔
میڈیکل گروپ ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF) نے جمعہ کے روز رپورٹ دی کہ فرار ہونے والے افراد میں غذائی قلت کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (IOM) کے مطابق، 26 اکتوبر کے بعد الفاشر اور آس پاس کے علاقوں سے 81,000 سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 15 اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان جنگ جاری ہے، جسے علاقائی اور بین الاقوامی ثالثی کے باوجود ختم نہیں کیا جا سکا۔ اس تنازعے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پڈعیدن، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ، بچی سمیت 2زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) محراب پور اور پڈعیدن میں مختلف حادثات 3 افراد جاں بحق، ایک بچی سمیت دو زخمی،گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور بوگڑی شاخ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات روبل اور 10 سالہ روزینہ بھانھبن کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کامران ولد ملہار بھانھبن سمیت ایک دیگر شخص شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پڈعیدن گوٹھ چیہو میں دیوار منہدم ہونے سے ایک مزدور صحبت ولد آچر خاصخیلی جاں بحق ہوگیا،لاشیں گھروں میں پہچنے پر کہرام مچ گیا۔