ہائیکورٹ نے سندھ کے چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے کمیٹی بنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی۔
سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے سندھ بھر کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی اور کہا کہ چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے سے متعلق تجاویز دی جائیں۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر جنگلی حیات جاوید مہر نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی کو متعلقہ شعبے سے ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا اور کمیٹی صوبے بھر کے چڑیا گھروں کا دورہ کرکے بہتری کی تجاویز دے گی۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے چڑیا گھروں مرحلہ وار
پڑھیں:
پشاور میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں شہری ہلاک، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
پشاور:پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ملزم تھا تاہم لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے شہری کو گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی پی او پشاور نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جب کہ ایس پی صدر سرکل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام حقائق کی بنیاد پر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔