پشاور میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، شہری ہلاک، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ملزم تھا تاہم لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے شہری کو گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او پشاور نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جب کہ ایس پی صدر سرکل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام حقائق کی بنیاد پر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔
گلشن اقبال کراچی کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔