واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خاتون ٹیچر

پڑھیں:

بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی

چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ریلی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔

پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریلی میں شریک ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ امیدوار ارشاد اللہ اور ایک حامی زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا اصل ہدف امیدوار نہیں تھے۔

بی این پی رہنما امیر خسرور محمود چوہدری نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ “سیاست کو غیر مستحکم کرنے اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی منظم کوشش” ہے۔

بی این پی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 80 سالہ پارٹی سربراہ خالدہ ضیا — جو تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکی ہیں — دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گی، جبکہ ان کے بیٹے طارق رحمان بھی امیدوار ہوں گے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے تحمل اور امن کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کے بیان کے مطابق انتخابات پرامن، شفاف اور باوقار ماحول میں یقینی بنائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونی ادائیگیوں کے باعث ریزروز میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کمی
  • بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی
  • ہاکس بے میں ایک شخص قتل‘عزیزبھٹی سے گولی لگی خاتون کی لاش ملی
  • نارروال: نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی
  • نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی
  • نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • نیو کراچی ، جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ ، 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ گیا
  • ورجینیا سے نیو جرسی تک ڈیموکریٹس کی فتح، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں