آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے حکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اِس کی منظوری دے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا، ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: حکومت اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد مسودے میں ترامیم کرکے حکومت کو آگاہ کرے گی، مسودے پر حکومت اور اتحادیوں کےاتفاق رائے کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت اورپیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان
  • 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا،فی الحال کوئی بات نہیں کرسکتے،فضل الرحمن
  • پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: وزیرِ اطلاعات عطاتارڑ
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب
  • لگتا ہے حکومت نے خود آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا،سہیل آفریدی
  • لگتا ہے کہ حکومت نے خود آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا،سہیل آفریدی
  • ابتدائی مسودہ تیار، 27ویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
  • آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت