پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، سینیٹر افنان اللّٰہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان اور پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے شرکت کی۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب سے متعلق بات ساری باتیں کی گئیں، جس کا جواب مریم نواز نے دیا، ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد چلتا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔ پیپلز پارٹی کو منالیں گے، سب کو تعصب کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کیں
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے، پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا لیکن اب پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔