پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا گیا، جس پر دونوں جماعتوں نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ لفظی جنگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنا کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا ہے۔بدھ کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے درمیان پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر چیمبر میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا، جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر نوید قمر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں منفی بیانات سے صرف اتفاق اور حکومتی معاملات کو نقصان پہنچتا ہے، دونوں اطراف سے بیانات کا سلسلہ جاری رہنا نامناسب ہے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے لفظی محاذ آرائی ختم کرنے اور بیانات میں احتیاط برتنے پر اتفاق کر لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمی بخاری پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات،پنجاب کا سیلاب سے بجٹ سرپلس کی نشاندہی کرنے سے انکارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دونوں جماعتوں کرنے پر اتفاق پیپلز پارٹی پارٹی اور مسلم لیگ
پڑھیں:
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ