پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزراء کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور ان کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔  بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں روک دیں تھیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز عاقب اللہ، فیصل ترکئی کو بلا کر عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین میرا لیڈر اور میں اس سے وفادار ہوں۔ میرا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں سچی بات بتاؤں کیونکہ شکایت منافق لوگ کرتے ہیں اور میں نے کوئی شکایت نہیں کی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد میرے خلاف غداری کی مہم چلائی گئی اور اگر ہم بجٹ پاس نہ کرتے تو پھر قانونی طور پر نااہل ہوجاتے۔ اس پر کہا گیا کہ میں مائنس عمران خان پر کام کررہا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیاری کالم میں علیمہ خان کو وزیراعظم اور چیئرپرسن پی ٹی آئی لکھ رہے ہیں اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی کی چیئرپرسن بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ اس طرح کی مہم چلا کر پارٹی میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور رہائی کیلئے اقدامات کے بجائے اختلافات بڑھیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان نے کہا کہ گنڈا پور کہ بانی

پڑھیں:

تیسرا ون ڈے، بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر جبکہ میانداد سمیت کئی بلے بازوں کا ریکارڈ برابر کیا۔

آج راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔

تیسرے ون ڈے میں 37 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سڑک پر پولیس کی پانی سے کارروائی
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • علیمہ خان کے نام جائداد کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • تیسرا ون ڈے، بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
  • جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
  • حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، مقدمہ درج
  • ڈھاکا: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عالمی ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں