جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔
وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب میں زراعت جدید اور خود کفیل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
سوپر سیڈرز، بیلرز، کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے اور سموگ پر قابو پانے کے ساتھ جدید زراعت کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے منصوبے عوامی خدمت کی مثال ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔
دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست بھی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔