مشہور لبوبو ڈول پر فلم بنانے کی تیاری، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
باربی ڈال اور پولی پاکٹ کے بعد ایک اور کھلونا کریکٹر لبوبو گڑیا پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ہارر موی ہوگی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے سونی پکچرز نے لبوبو ڈول پر فلم بنانے کے رائٹس خرید لیے اور ہفتے کے روز اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لوبوبو گڑیا کھلونے کے طور پر دنیا بھر میں پہچانا جاتی ہے تاہم اب اس کریکٹر پر ہالی ووڈ میں فلم بنے گی۔
سونی پکچرز کی جانب سے اس اعلان کے بعد فیشن کی دنیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے کیونکہ اس کو ایک مثبت اور اچھی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
ہالی ووڈ رپورٹر اوور کے مطابق فلم کی تیاری ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے ایک بڑی فرنچائز کی طرف سے بنائے جانے کی امید ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ پکچر لائیو ایکشن پر بنے گی یا پھر اینیمیٹڈ ہوگی۔
لبوبو گڑیا کو ہانگ کانگ کے آرٹسٹ کاسنگ لنگ نے 2015 میں دی مونسٹر نامی بک سیریز میں تخلیق کیا جس کے بعد مشہور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے اسے متعارف کرایا تھا۔
اس کھلونے کو دنیا بھر میں بلائنڈ باکس کی وجہ سے مقبولیت ملی۔ مگر یہ بلائنڈ باکس کیا ہے، اس کا مطلب کہ خریدار کو آرڈر دیتے وقت معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اُسے کون سا ڈیزائن ملے گا تاہم یہ بھی طے تھا کہ کھلونا گڑیا کا جو بھی ڈیزائن ہوگا وہ قابل قبول ہوگا۔
اس کھلونے کو 2024 میں عالمی شہرت اُس وقت ملی جب اداکارہ کم کارڈیشن، امریکی گلوکارہ و ریپر ریحانہ نے استعمال کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا بھر میں اس کا بطور فیشن استعمال ہوا۔
میڈونا نے اپنی 67ویں سالگرہ پر لبوبو کا کیک بنوایا اور پھر ہالووین کے تہوار میں گڑیا کی طرح کا روپ دھارا تھا۔
اسی اثنا مارکیٹ میں کھلونے کی جعلی کاپی بھی آئی جس پر امریکی حکومت نے وارننگ جاری کی اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کھلونا خریدتے وقت محتاط رہیں۔
معروف اقتصادی جریدے پاپ مارٹ کی رپورٹ کے مطابق لبوبو کی فروخت سے کمپنی نے رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں 670 ملین ڈالر کمائے جو گزشتہ سال سے 670 فیصد زیادہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ ماضی کے شہرہ آفاق کھلونوں ہاٹ وہیلز اور باربی کی فروخت سے کہی زیادہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔