لوئر دیر:(نیوزڈیسک)پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔

ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنوبی کوریا: سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کا سربراہ گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لامیں معاونت کے الزام پر سابق وزیراعظم اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لا میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تائی کو یونگ کو بھی مارشل لا میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 میں مارشل لانافذ کیا تھا تاہم بعد ازاں پارلیمان کی جانب سے مارشل لاکے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لااٹھانے کا اعلان کیا۔مارشل لاکے نفاذ پر صدر کا مواخذہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • دیر لوئر، مشہور ٹک ٹاکر نازیبا حرکات اور فحاشی پھیلانے کے الزام پر گرفتار
  • گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او گرفتار
  • گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا
  • کراچی میں معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی برآمد
  • کراچی؛ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز برآمد
  • کراچی؛ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی برآمد
  • جنوبی کوریا: سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کا سربراہ گرفتار
  • مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی میں غیر اخلاقی حرکات، پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار