راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔

زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔

اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو

رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے گرفتار
  • پولیس کا گٹکا مافیا پر بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کا گٹکا برآمد
  • لاہور میں گٹکا مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ
  • سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی میں غیر اخلاقی حرکات، پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار
  • لاہور، ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
  • قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ؛ 5 افراد گرفتار