City 42:
2025-11-13@09:25:05 GMT

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

معراج اختر: کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے 24 نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ روبوٹک گاڑیاں پارکنگ اور لین کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے مانیٹر کریں گی۔ گاڑیوں میں جدید سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو فوری شناخت کرے گا۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ روبوٹک گاڑیاں شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مصروف شاہراہوں کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو چیک کریں گی، اور سسٹم کی مدد سے ڈرائیور کو فوری چالان جاری کر دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق روبوٹک گاڑیاں آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر کام کا آغاز کر دیں گی جس سے ٹریفک مانیٹرنگ میں شفافیت اور رفتار دونوں میں بہتری آئے گی۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم

---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں، رات 11 بجے کے بعد بہت زیادہ ہیوی ٹریفک شہر میں چلتی ہے، آر ٹی او کا کہنا کے کہ اسٹاف کی کمی ہے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 46 مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہے، آج سے انہوں نے آپریشن شروع کرنا ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس کہا کہ اگر ہیوی ٹریفک کے معائنے کا کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو آج صورتحال بہت بہتر ہوتی، آپ لوگوں نے کام اکتوبر میں شروع کیا۔

 عدالت نے مزید کہا کہ آپ کی اسسٹنس بہت اچھی رہی، وہ قابل ستائش ہے، جوڈیشل کمیشن ممبران ان پوائنٹس کو وزٹ کریں، اگر یہ کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو صورتحال بہت بہتر ہوتی، ہر سال اکتوبر میں آ کر وہی بات دہرائی جاتی ہے، مجھے فروری مارچ سے آگے کا پلان شیئر کریں، بدھ کو رپورٹ داخل کروائیں کہ کیا کام ہو رہا ہے، جب تک گاڑیوں کو چیک نہیں کریں گے چیزیں بہتر نہیں ہوں گی۔

بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر رپورٹ جمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک کی وقتی مشکلات ہیں، کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
  • اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر
  • گلگت بلتستان: چلاس میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں زد میں آگئیں، متعدد افراد دب گئے
  • یونیورسٹی روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 14 روز کے دوران 48 ہزار ای چالان، معافی کیلیے 4.5 ہزار شہری پہنچ گئے
  • کراچی ، 14 دن، 48 ہزار ای چالان، 4.5ہزار معافی کیلئے پہنچ گئے
  • یونیورسٹی روڈ پرترقیاتی کام عوام کیلئے سہولت نہیں عذاب بن چکا ہے، علی خورشیدی
  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ