عدلیہ کو بے وقار کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں.
بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا تھا، ہماری نشاندہی پر صرف یحییٰ آفریدی کی حد تک انہیں چیف جسٹس آف پاکستان برقرار رکھنے کی نئی ترمیم لائی گئی، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا وقار بحال کرے گی، ہماری نشاندہی پر نئی ترمیم کی گئی جو بے ایمانی پر مبنی ہے، ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی عدلیہ کا وقار اور تشخص بحال کرے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مسترد کرتے ہیں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، ہم اسے اصلی حالت میں بحال کریں گے، نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب 26ویں ترمیم کی جا رہی تھی اس وقت بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی ہم اُسی موقف پر کھڑے ہیں۔ ستائیسویں اورچھبیسویں ترمیم عوام کیلئے نہیں بلکہ خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہے، جب ضرورت پڑتی ہے، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اب اگر انتخابات کرانے کی بات ہو رہی ہے تو غیرجماعتی بنیادوں پر۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ نظام کو بدلنےکیلئے وکلا برادری کیساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، اب ہم کسی شخصیت کے ہاتھوں دھوکہ نہیں کھائیں گے، کسی کے لگائے نعروں میں نہیں آئیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو لاہور بار کے صدر مبشرالرحمان نے وکلا سے خطاب کیلئے خصوصی دعوت دی تھی۔ حافظ نعیم الرحمان کے خطاب سے قبل لاہور بارایسوسی ایشن کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے ستائیسویں ترمیم پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آئین کے تحفظ کیلئے وکلا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلا آج بھی آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ آئین کے تحفظ کیلئے کھڑے رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح آہین کا حلیہ 26ویں اور 27ویں ترمیم لا کر بگاڑا جا رہا ہے، ہم ان شااللہ اس کو اپنی اصل حالت میں بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب 26ویں ترمیم کی جا رہی تھی اس وقت بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی ہم اُسی موقف پر کھڑے ہیں۔ ستائیسویں اورچھبیسویں ترمیم عوام کیلئے نہیں بلکہ خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہے، جب ضرورت پڑتی ہے، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اب اگر انتخابات کرانے کی بات ہو رہی ہے تو غیرجماعتی بنیادوں پر۔ خطاب سے قبل حافظ نعیم الرحمان کو بار کے صدر مبشرالرحمان نے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔