پنجاب: کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ، حفاظتی اقدامات کے سخت احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پنجاب حکومت نے کالجز میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکم پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو کالجز میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق کالجز میں درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے:
کالجز میں داخلے کے لیے ایک مرکزی گیٹ فعال ہوگا، جبکہ دیگر تمام دروازے بند رکھے جائیں گے۔
داخلے کے وقت تمام بیگز اور گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا
داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔
طلبا اور عملے کو ہر وقت شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔
اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
کالجز کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں نصب کی جائیں گی۔
رات کے اوقات میں کالجز کے احاطے میں روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا اسموگ سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل
سی سی ٹی وی کیمرے تمام کالجز میں نصب کیے جائیں گے اور 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔
طلبا کی تعداد کے مطابق سیکیورٹی عملہ بڑھایا جائے گا۔
تمام عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارمز نصب کیے جائیں گے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام کالجز کے پرنسپلز کو 7 روز کے اندر سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول پنجاب سیکیورٹی کالجز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول سیکیورٹی کالجز کیے جائیں گے کالجز میں کے لیے نصب کی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ