WE News:
2025-12-10@18:06:16 GMT

حج 1447ہجری کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

حج 1447ہجری کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری

سعودی عرب کی جانب سے حج 1447ہجری کے لیے بروقت اقدامات جاری ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز حج دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ 5ویں حج کانفرنس اور نمائش کے موقع پر نصف سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے 100 سے زائد وزرا، مفتیانِ اعظم اور حج دفاتر کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں، حجاج کی خدمت کے لیے تنظیمی اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا

وزیر حج اس موقع پر گزشتہ حج سیزن میں کامیابی کے لیے حج دفاتر کی کاوشوں اور تعاون کو سراہا اور اُن دفاتر کی تعریف کی جو سال کے آغاز میں ہی اپنے معاہدے مکمل کرچکے تھے۔ انہوں نے باقی دفاتر کو ہدایت کی کہ 15رجب 1447 ہجری تک اپنے معاہدے مکمل کریں تاکہ حجاج کی خدمت کے لیے بروقت تیاری ممکن ہوسکے اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

توفیق الربیعہ نے آئندہ مدت کے لیے اہم ضابطہ کار ہدایات پر روشنی ڈالی، جس میں کیمپ سروس اور مکہ و مدینہ میں رہائش کے معاہدوں کی بروقت تکمیل، حج ویزوں کے اجرا کے لیے درخواستیں وقت پر جمع کرانے اور عوام میں شعوری آگاہی بڑھانے کی ضرورت شامل ہے تاکہ حجاج کو غیر قانونی حج اور استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری

انہوں نے کہا کہ ویزا جاری کرنے کے لیے دفتر کے سربراہ اور طبی وفد کے سربراہ کے دستخط شدہ صحت کی اہلیت سرٹیفیکیٹ لازمی ہوگا، قربانی کے جانوروں کی تمام ادائیگیاں صرف سرکاری حج دفاتر اور سعودی پروجیکٹ برائے استعمالِ ہدی وعادی کے ذریعے ہی کی جائیں گی۔

 نُسُک کارڈ گرینڈ مسجد اور مقدس مقامات میں داخلے کے لیے لازمی ہوگا، اور انتظامی، طبی اور میڈیا عملے کے اعداد و شمار مقررہ وقت کے اندر اپلوڈ کیے جائیں گے۔ ایئر لائنز کا انتخاب اور فلائٹ سلاٹ کی بکنگ بھی مقررہ تاریخ تک مکمل ہونی چاہیے، جبکہ تمام انتظامی اور مالی لین دین نُسُک ماسر پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے آئندہ حج سستا ہونے کا امکان، سعودی کمپنی نے اخراجات میں کمی کر دی

وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ یہ اقدامات حجاج کی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور متعلقہ ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور یہ سعودی عرب کے عالمی سطح پر حجاج کی خدمت میں رہنما کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حج دفاتر حجاج کی کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔

 پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کیے جائیں گے۔

 انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹربیونلز اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026ءتک دائر کی جاسکیں گی جب کہ اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹا دی جائیں گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ءہے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

 امیدواروں کو انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے، 15 فروری کو پولنگ اور 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری
  • سعودی عرب، ایران اور چین کا بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری
  • سعودی عرب کا حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند
  • یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائیں، اقوام متحدہ کا طالبان حکومت سے مطالبہ
  • موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز
  • ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر