weعراق کے پارلیمانی انتخابات میں دوپہر تک 23.9 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد: عراق کی آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات میں دوپہر تک ووٹر ٹرن آؤٹ 23.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
کمیشن کے مطابق صبح سے اب تک 4,795,685 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے۔ انتخابات میں تقریباً 21 ملین اہل ووٹرز حصہ لے سکتے ہیں تاکہ 7,743 امیدواروں میں سے 329 نشستوں پر پارلیمنٹ کے ارکان منتخب ہوں۔ نئے پارلیمنٹ اراکین صدر کا انتخاب کریں گے اور حکومت کو اعتماد دیں گے۔
انتخابی کمیشن کی ترجمان جمانہ الغلائی نے بتایا کہ ووٹنگ کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں اور وزارت داخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔
پولنگ صبح 7 بجے کھلی اور شام 6 بجے بند ہو گی اور نتائج ووٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر متوقع ہیں، جنہیں اپیلوں کے جائزے کے بعد باضابطہ طور پر تصدیق کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تنزانیہ : صدارتی انتخابات کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتیں1 ہزار سے متجاوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تنزانیہ : صدارتی انتخابات کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتیں1 ہزار سے متجاوز
تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔