جو بائیڈن بدترین صدر‘ کرپٹ انتخابات سے اقتدار میں آئے‘ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-06-2
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئے ہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے سابق صدر کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے۔ بائیڈن کے فیصلے سے 13 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہواتھا۔ ، بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اماراتی ائرلائن نے امریکی مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی نامور ائرلائن ایمرٹس نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ ا ئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔ یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باہر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔