اماراتی ائرلائن نے امریکی مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی نامور ائرلائن ایمرٹس نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ ا ئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔ یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باہر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-13
اسلام آباد (آن لائن) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملہ میں 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی راہنما جنید اکبر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔