کمپٹیشن کمیشن کی آئی سی ایچ کیس میں دو کروڑ روپے جرمانے کی مزید ریکوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس کیس میں مزید دو کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ریکور کیا ہے ، جس میں ملٹی نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے اور وائس کمیونی کیشنز سے چودہ لاکھ روپے کی ریکوری شامل ہے۔ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس کیس میں کمپٹیشن کمیشن اب تک مجموعی طور پر77 کروڑ روپے کی رقم طچور جرمانہ ریکور کر چکا ہے۔ کمیشن ٹیلی کام کمپنیوں پر عائد جرمانوں کی مکمل وصولی کے لیے کمپٹیشن کمیشن اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن
پڑھیں:
حکومت کی جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی
اسلام آباد:حکومت کی رواں مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریباً 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ سال اسی مدت میں عوام سے 261 ارب 68 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ اس سال پہلے 3 ماہ میں کاربن لیوی کی مد میں بھی 10 ارب 19 کروڑ وصول ہوئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا، پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب، گیس سرچارج کے تحت 7 ارب 94 کروڑ کی وصولی کی گئی ہے، صوبائی اور وفاقی سرکاری اداروں نے 27 ارب روپے سے زائد مارک اپ وصول کیا، تیل و گیس کی رائلٹی، پیٹرولیم لیوی، گیس ڈیویلپمنٹ سیس بھی شامل ہے۔