بنوں، دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او کو شہید کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ڈی آئی خان:
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔