data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-01-8
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے، جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے میںحکم دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 27ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، اس اسمبلی کے استحقاق کو رد کرتے ہیں،کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول کی ٹوئٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے، آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے۔ ہم تو اس ترمیم کی بہرحال مخالفت کریں گے، ہم سمجھتے ہیں تمام جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم نے کہا

پڑھیں:

ایبٹ آباد ،مسلسل برف باری کے باعث سڑک پر جمع ہونے والی برف کو بھاری مشینری کے ذریعے صاف کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد ،مسلسل برف باری کے باعث سڑک پر جمع ہونے والی برف کو بھاری مشینری کے ذریعے صاف کیا جارہا ہے
  • سکھر ،واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
  • عمران خان سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • بلاول کی ٹوئٹ انتہائی خوفناک، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم