عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
عالمی برادری نے اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دہشتگردی بزدل عناصر کی خطرناک سازش ہے، یہ سازش خطے کو غیر مستحکم کرنے اور خطے کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خطرناک رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک مشترکہ کوششیں کریں، غم کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترک وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ترکیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
’دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے‘اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے۔
ہر قسم کا تشدد اور دہشتگردی سختی سے مستردقطر نے بھی اسلام آباد میں خود کش حملے اور وانا میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قطر ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو سختی سے مسترد کرتا ہے، متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
’اس حملے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟
نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، اس حملے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی مذمتدوسری جانب آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی اسلام آباد خود کش حملے پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں مذمت کرتے ہیں میں کہا دہشتگردی کے خود کش حملے سے اظہار کی شدید کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کچہری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم مقام پر دھماکے نے حکومتی سیکورٹی ترجیحات پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔ وزیر داخلہ صاحب اگر اپنی ہی شہریوں پر ظلم کرنے سے کچھ فرصت مل جائے تو اسلام آباد کی طرف بھی نظر کر لیں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ قومی سلامتی کے نظام کو ازسرِنو تشکیل دینے کی ضرورت ہے، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔