وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کاپ 30 میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔جاسنڈا آرڈرن نے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختصر مدت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جراتمندانہ اقدامات کیے ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی جاسنڈا آرڈرن کے بطور وزیراعظم نیوزی لینڈ عوام کی خدمت اور عالمی سطح پر ان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف جاسنڈا آرڈرن پنجاب حکومت نیوزی لینڈ کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔