پنجاب کا ہرابھرا ، محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری : کوپ 30اجلاس میں دنیا کے سامنے صوبے کی ماحول دوست کہانی پیشن کرینگے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کے لئے رواں دواں ہیں۔ بیلم شہر کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یہ یاد دلاتے ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔ فطرت سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔ مریم نواز برازیل کے شہر بیلم میں عالمی کوپ 30 کانفرس میں باقاعدہ طور پاکستان پویلین کا افتتاح اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔ کوپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے ویژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔ کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ بارے ویژن اجاگر کریں گی۔ کوپ 30 کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ دورے کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔ جبکہ مریم نواز نے امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خوشحالی امن وسکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے۔ یہ دن روزمرہ زندگی اور امن وسکون کیلئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کیلئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا۔ حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر نگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی سائنس وٹیکنالوجی کی انقلاب آفریں نوید ہے۔ نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں سائنٹیفک ریسرچ کو فروغ ملے گا۔ نواز شریف میڈیکل سٹی میں میڈیکل سائنس ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو منعقد کیاگیا۔ امن، ترقی اور نوجوانوں میں سائنٹیفک اپروچ کے فروغ کیلئے جشن STEAMمیں طلبہ نے جدید ترین ماڈل پیش کیے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت امن و سلامتی کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جدید سائنسی خطوط اور ڈیجیٹل بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوانوں کو دعوت دیتی ہو ں کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتو ں کا مظا ہرہ کریں، حکومت بھرپور ساتھ دے گی۔ پنجاب آئی ٹی اور سلیکون کے انقلابی دور میں داخل ہورہا ہے۔ مریم نواز نے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کوپ30 کانفرنس میں صوبہ پنجاب کی طرف سے ’پاکستان پویلین‘ قائم کر دیا گیا۔ پویلین کا عنوان ’فرام دی انڈس ٹو دی ایمازون‘ رکھا گیا ہے۔ پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کوپ 30 میں پاکستانی پویلین حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ پویلین کو قومی پرچم کے رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ماحول کی بہتری کے حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں ڈاکومینٹریز بھی پیش کی گئیں۔ مریم نوازشریف پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیلئے سائنس مریم نواز نواز شریف کریں گی
پڑھیں:
مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت اور عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ اور نظریہ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔ شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ وطن کی سوچ بیدار کی۔ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا آج اس کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔