عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قومیں جب اپنے محسنوں کے احسان بھول جاتی ہیں تو وہ اپنی منزل کھو دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کلامِ اقبال کے پیغام کو زندہ اور جاوید رکھنا ہوگا اور ہم پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بن کر دنیا کے لیے ایک نمونہ ثابت ہونا چاہیے۔علامہ اقبال کا جشنِ ولادت سیالکوٹ ان کے محلے میں منانا انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال منزل میں یومِ ولادت کی منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کے اصل پیغام سے دور ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا اور پوری زندگی محبت، عزم اور لگن کے ساتھ اس کے لیے کام کیا۔ ان کے فلسفہ اور شاعری کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ بھٹکی ہوئی ہے اور ظلم غزہ سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت عطا فرمائے کہ ہم مظلوم بھائی بہنوں اور بچوں کی مدد کر سکیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر سکیں۔ امت مسلمہ متحد ہو تاکہ وہی مشکلات پوری امت کو گھیر نہ لیں جو آج فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو درپیش ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر نے اقبال منزل پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر علامہ اقبال کے ایصالِ ثواب اور ملک کے تحفظ کے لیے دعاکی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علامہ اقبال اقبال کے انہوں نے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔