وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے اور قوم کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بننا ہوگی۔

یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج وہیں علامہ اقبال کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے جہاں اُن کے بزرگ رہتے تھے اور اقبال کا کلام اردو و فارسی دونوں زبانوں میں امر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاعرِ مشرق کی شاعری اور فلسفہ پہلے بھی دنیا میں مشہور تھے اور آج بھی قابلِ ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم نے بدقسمتی سے شاعرمشرق کے پیغام کو بعض حد تک بھلا دیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا تھا اور قوم کو اپنے محسن علامہ اقبال اور قائدِ اعظم کو یاد رکھنے کی تلقین کی۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ امتِ مسلمہ اس وقت بھٹک گئی ہے اور غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو وہی حالات باقی  مسلمانوں کو بھی ان حالات کا سامنا ہوگا جن کا سامنا فلسطین، غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کو ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں خواجہ آصف نے دعا کی کہ اللہ ہمیں ہمت دے تاکہ ہم غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور اپنی ریاستوں کی حفاظت کے سوا ان مظلوم اقوام کے لیے بھی اپنا موقف ظاہر کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خواجہ آصف علامہ اقبال غزہ فلسطین کشمیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف علامہ اقبال فلسطین خواجہ آصف نے علامہ اقبال نے کہا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم