بلاشبہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، ملک خدا بخش
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) صدرپاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کراچی ریجن،سینئروائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)، کنوینرایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی،چیئرمین ملک گروپ آف کمپنیز ملک خدا بخش نے امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس بیان کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ملک خدابخش نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے متعلق یہ گمان غلط ہے کہ یہ انسان کو اللہ سے دْور کرتی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید ریسرچ میں عبور حاصل کرناصرف غیر مسلموں کاہی اثاثہ نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کی میراث بھی اور فرض بھی ہے،نوجوان اس جانب مکمل توجہ دے رہے ہیں اورہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوانوں کوٹیکنالوجی کی مکمل معلومات ہیںانہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں روائتی جنگوں کا تصور تبدیل ہورہا ہے، اب معاشی و اقتصادی جنگیں لڑی جارہی ہیں، خلا میں بالادستی قائم کرنے والی قوم ہی اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرسکتی ہے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ایک نئی جہت پیدا کی ہے۔ سیٹلائٹ ٹیکنالو جی کہاں تک پہنچے گی ابھی اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔کیونکہ سائنسدانوں نے اس حقیقت کو تلاش کر لیا ہے کہ کائنات کا سارا نظام ہی لہروں سے چل رہا ہے، ہر ستارے اور سیارے کی حرکت سے جو ارتعاش پیدا ہو رہا ہے اسکے اثرات ہماری زمین اور دوسرے سیاروں پر بھی پڑتے ہیں اب سائنس ان بنیادوں پر کام کر رہی ہے کہ جس کا قرآن پاک میں بھی ذکر ہے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ سائنس حقیقت کے ادراک،عقلیت کی نفی،غیر جانبداری،تعصبات شکنی،آفاقیت، انفرادیت، مطلق آزادی اور انسانی فلاح و بہبود کے بیشتر پہلووں کا احاطہ کرتی ہے اور سائنس بنیادی طور پر ہماری سماجی و معاشرتی زندگیوں میں خون کی طرح گردش کر رہی ہے اس لئے بلاشبہ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت امن و سلامتی کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز
ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہوگیا۔
یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر چکا ہے ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی اور تربیت کے لیے الگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آزاد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرایا جائے گا۔ یہ اقدامات نوجوانوں کوعالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے ہم آہنگ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہےہیں۔
ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطہ میں بےروزگاری میں کمی اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےکاسبب بن رہے ہیں۔