سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کینٹین میں دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ کینٹین میں فرنیچر کو نقصان پہنچا، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی ٹوٹے تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید... پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 میں پاکستان پولین کا افتتاح عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کی کی کینٹین میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
سپریم کورٹ کی عمارت میں منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بیسمنٹ میں واقع کینٹین کے قریب اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کی آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی اور سپریم کورٹ میں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد حفاظتی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ حصے کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سپریم کورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے سی پلانٹ بیسمینٹ دھماکا سپریم کورٹ کینٹین گیس لیکیج