پیوٹن کی پاکستان مخالف پرانی ویڈیو وائرل، سفارت خانے کی وضاحت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
روسی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی دینے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔
روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔
روسی سفارت خانے کہا کہ دراصل یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کی میڈیا سے گفتگو کا ہے۔
سفارت خانے کہا کہ اس پروگرام میں انہوں نے مختلف عمومی سوالات کے جوابات دیے، اصل بیان میں صدر پوتن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا۔ ہم یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس اس امر کا حامی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مکالمہ جاری رکھا جائے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بامعنی روابط کو فروغ دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفارت خانے
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی لکس ایوارڈز ویڈیو وائرل، ساتھی اداکاروں سے گلے ملنے پر صارفین میں تنازعہ
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔ہانیہ عامر نے تقریب کے دوران اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی وصول کی، اس موقع پر ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران ہانیہ عامر کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا اور ہانیہ عامر نے انہیں گلے بھی لگایا، اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ مناظر تنقید کی زد میں آ گئے، بعض صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد ساتھی اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا " تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟" جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا " یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟"سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔