چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز کو پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا، رواں برس فروری میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اور وہ چین کے آئندہ مشن میں خلائی سفر کریں گے۔یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو اور چین کی انسانی خلائی ایجنسی کے درمیان معاہدے کا نتیجہ ہے۔چینی خلائی سٹیشن کا نام تیانگ گونگ ہے، جس کے معنی آسمانی محل کے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پہلے قومی خلا باز مشن کے دوران مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے، جن میں حیاتیاتی و طبی سائنس، ایرو سپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئیڈ میکینکس، خلائی شعاعیں، ماحولیاتی تحقیق، مٹیریلز سائنس، مائیکرو گریویٹی سٹڈیز اور فلکیات جیسے شعبے شامل ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین معاہدے کے وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی چین کے خلائی سٹیشن پروگرام میں شمولیت دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہے اور یہ باہمی سائنسی تعاون اور پرامن خلائی تحقیق کے وسیع تر وژن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سپارکو کے مطابق چینی خلائی مشن تیانگ گونگ میں پاکستانی خلابازوں کی شمولیت پاکستان کی خلائی ترقی کو سائنسی اور تکنیکی میدان میں آگے لے جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔
کمبوڈیا نے بھی تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر دی ہیں، جس کی تصدیق کمبوڈین وزارت داخلہ نے کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ سرحدی بندش فوری طور پر نافذ ہوگی۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے نگراں وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی اور فوج متنازعہ سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جمعے سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں، لیکن حالیہ پیش رفت سے یہ منصوبہ زیرِ سوال آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی واقعہ، دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے؛ کامران خان ٹیسوری
  • اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت بلوچستان میں پاک فوج زندہ باد ریلی
  • ’’ ادھر بھی توجہ دیں‘‘
  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
  • جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کیساتھ اعلان لاتعلقی کردیا
  • جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سید ضیا اللہ شاہ بخاری کیساتھ اعلان لاتعلقی کردیا
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • شارٹ فال: ریونیو اقدامات کئے‘ اخراجات روک دینگے‘ آئی ایم ایف کو یقین دہانی