امریکا نے بحر ہند میں ایران جانے والے جہاز سے دفاعی سازوسامان ضبط کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی اسپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ بحر ہند میں ایک جہاز پر چھاپہ مار کر ایران کو جانے والے دفاعی سازوسامان ضبط کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز چین سے ایران کی جانب جا رہا تھا اور ضبط کیے گئے سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، اور ضبط شدہ سامان کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا، تلاشی کے بعد اسے روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔
فوری طور پر ضبط کیے گئے سامان کی نوعیت اور مقدار کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز کی شناخت ’THE SKIPPER‘کے نام سےہوئی ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔
ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔
جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے۔