data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-6

 

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) کم عمر ڈرائیورز سے حادثات میں کمی نہ آسکی، نابالغ ڈرائیور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے۔سندر نجی سوسائٹی لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری سے 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی وڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر چڑھتے ہوئے  سڑک عبور کر کے ٹکرائی۔کم عمر ڈرائیور عیشان کی غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور موٹر سائیکل سوار سمیت 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ تو درج کیا لیکن تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، کیس کی تفتیش سست روی کا شکار ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور اگر کسی شہری کو زخمی کرتا ہے تو اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کم عمر ڈرائیور

پڑھیں:

لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی  کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-3

 

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس نے 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم کو اسکول سے گھر چھوڑنے کیلیے لے کر جا رہا تھا کہ دوران سفر اس

نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی  کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
  • جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
  • ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے‘ سحر سلطانہ
  • سڑکوں پر دھند سے حادثات میں 5 جاں بحق، کئی موٹرویزبند
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان