لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-3
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس نے 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم کو اسکول سے گھر چھوڑنے کیلیے لے کر جا رہا تھا کہ دوران سفر اس
نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-13
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں شہری پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈکو پیدل عبورکیا۔ ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کردوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی۔