سندھ میں تعلیمی مسائل حل اور فیس میں کمی کی جائے، جعفریہ اسٹوڈنٹس
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-7
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی مسائل فوری طور پر حل کرکے یونیورسٹی فیسوں میں کمی کی جائے اورطلبہ تنظیموں کے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی نمائندگی کے ساتھ پالیسی سازی میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچھ عرصہ قبل طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،تاہم اس کے باوجود تاحال طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ سیاست پر پابندی کے خاتمے سے طلبہ میں سیاسی شعور پروان چڑھے گا اور ملک کو باصلاحیت نوجوان قیادت میسر آئے گی۔سید فتح رضوی نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں کے دوروں کے دوران انہیں تعلیمی اداروں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، جہاں یونیورسٹیوں سے لے کر پرائمری اسکولوں تک بنیادی سہولیات کی شدید کمی پائی جاتی ہے، جس کے باعث طلبہ و طالبات کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی موجودگی سے نہ صرف تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی طور پر تعلیم کا معیار بھی بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں طلبہ و طالبات پر فیسوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے ،لہذا حکومت اور جامعات کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ فیسوں میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ تعلیم سب کیلئے قابل رسائی ہو۔انہوں نے کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ یونین کی بحالی کے لیے تمام طلبہ تنظیموں کو ساتھ لے کر نا صرف حکومتی وزراء سے ملاقات کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔