رحیم یار خان: کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے، طلبہ محتاط رہیں، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، جس کے بعد براؤن یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا، امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا یہ 70واں واقعہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔