امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے، طلبہ محتاط رہیں، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، جس کے بعد براؤن یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا، امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا یہ 70واں واقعہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: براؤن یونیورسٹی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔