امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کی انجینئرنگ عمارت میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد کو گولیاں لگیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی تعداد اور حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر براؤن یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا، جبکہ حملہ آور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا رواں سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ
پڑھیں:
اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
اسلام آباد:تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کو جلد جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔