یاسین ملک پر مقدمات بے بنیاد، عالمی برادری نوٹس لے،انورسماوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
یاسین ملک پر مقدمات بے بنیاد، عالمی برادری نوٹس لے،انورسماوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جدوجہد آزادی کی بنیادوں میں تاریخی کردار ادا کیا ، بات چےت
راولپنڈی: جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک پر بے بنیاد مقدمات اور ان کی تہاڑ جیل میں قید اور جموں کشمیر کے عوام پر بھارتی دبا¶ دنیا کے لیے دہشت اور خطے میں بد امنی کی بدترین علامت ہے جس پر عالمی برادری کو اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جدوجہد آزادی کی بنیادوں میں تاریخی کردار ادا کیا ۔بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ جموں کشمیر کے عوام نے کرنا ہے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے، کشمیری حریت پسند جاوید میر کی گرفتاری قابل مزمت ہے عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر کے سنئر رہنمائوں حافظ انور سماوی، خواجہ سیف دین ،سردار جاوید حنیف، سلیم بٹ، شفقت مغل اور معروف حریت پسند ناظم الدین بابر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے تحریک ازادءکشمیر کے خلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تنظیم کے چیئرمین یاسین ملک پر بے بنیاد مقدمات اور ان کی تہاڑ جیل میں قید اور جموں کشمیر کے عوام پر بھارتی دبا¶
دنیا کے لیے دہشت اور خطے میں بد امنی کی بدترین علامت ہے جس پر عالمی برادری کو اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی اس اھم نوعت کے اجلاس میں تحریک ازادی کو فعال اور نت جہ خیز بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس سے عابد گلگتی نصرت قریشی سردار اصف خالد شیداءبلال کشمیری کے علاوہ تنظیم کے سنیر کارکنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں شہداءکشمیر کے درجات کی بلندی اور ان کے مشن کی تکمیل کے لیے دعا کی گی۔
انورسماوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج، پیپلزپارٹی کا 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا عدالت کا سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی برادری یاسین ملک پر بے بنیاد
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔