ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، جدید آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کیلئے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں۔
آئی ٹی پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش رفت سے ممکن ہوا۔
ایس سی او نے جدید آئی ٹی پارک کے ذریعے خطہ میں اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو متعارف کرا دیا۔ ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے فروغ میں ایس سی او کی خدمات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کی علامت ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف نے اگلے ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ 2 روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بریفنگاجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنماؤں چوہدری طارق فاروق، مشتاق احمد منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور عبدالرحمان آرائیں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
نواز شریف کا آئندہ ماہ دورۂ آزاد کشمیرذرائع کے مطابق، نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کیا۔ اس دورے کے دوران تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
این ایف سی ایوارڈ میں شمولیت کی درخواستقائد حزبِ اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اگلے انتخابات کے لیے اہم ٹاسکنواز شریف نے سیاسی کمیٹی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے اہم ذمہ داریاں اور ٹاسک سونپے، جن میں تنظیمی فعالیت، انتخابی مہم کی تیاری اور حلقہ وار حکمتِ عملی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں