WE News:
2025-12-12@12:50:44 GMT

نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ 2 روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ

اجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنماؤں چوہدری طارق فاروق، مشتاق احمد منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور عبدالرحمان آرائیں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

نواز شریف کا آئندہ ماہ دورۂ آزاد کشمیر

ذرائع کے مطابق، نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کیا۔ اس دورے کے دوران تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

این ایف سی ایوارڈ میں شمولیت کی درخواست

قائد حزبِ اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اگلے انتخابات کے لیے اہم ٹاسک

نواز شریف نے سیاسی کمیٹی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے اہم ذمہ داریاں اور ٹاسک سونپے، جن میں تنظیمی فعالیت، انتخابی مہم کی تیاری اور حلقہ وار حکمتِ عملی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہ غلام قادر نواز شریف نے اجلاس میں

پڑھیں:

نواز شریف سے  سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کے دوران پینشن فراڈ کا انکشاف
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
  • غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان اگلے سال ہونا چاہئے، ٹرمپ
  • نواز شریف سے  سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
  • صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو